وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فہد ٹاؤن نادرا سنٹر اور ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ گجراں شالیمار کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شناختی کارڈز، دستاویزات اور پاسپورٹ کے حصول کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے لئے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں۔ محسن نقوی نے وہیل چیئر پر موجود ایک بزرگ خاتون کی درخواست کو فوری طور پر پراسیس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد اور معذور شہریوں کو خصوصی پروٹوکول اور ترجیحی بنیادوں پر سہولیات دی جائیں۔

شہریوں نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے حصول میں پہلے کی نسبت بہتری آئی ہے، عملہ رہنمائی کرتا ہے اور انتظار کم ہوتا ہے۔

محسن نقوی نے واضح ہدایت کی کہ شناختی کارڈز، دستاویزات اور پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائی جائے اور نادرا و پاسپورٹ آفس میں آنے والا ہر شہری اپنا کام وقت پر مکمل کروا سکے۔

وزیرداخلہ نے متعلقہ عملے کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور تیز رفتار سروس فراہم کرنے پر زور دیا۔

Related posts

پنجاب کابینہ کا 30واں اجلاس — عوامی ریلیف، فلاح اور اصلاحات پر اہم فیصلے

کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ ’رانو‘ اسلام آباد منتقل

گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ ہب بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب