کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ ’رانو‘ اسلام آباد منتقل

کراچی: کراچی کے چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ ’رانو‘ کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ریچھ کی منتقلی کا مقصد اسے بہتر ماحول اور دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنا بتایا جارہا ہے۔

منتقلی سے قبل رانو ریچھ کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے پنجرے میں رکھا گیا، جہاں اس کے ردعمل، صحت اور خوراک کی صورتحال کا معائنہ کیا گیا۔ تمام طبی اور حفاظتی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریچھ کو کراچی کی فیصل بیس سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق دوسرے مرحلے میں رانو ریچھ کو گلگت بلتستان کے جنگلات میں قدرتی ماحول کے اندر منتقل کیا جائے گا، جہاں اسے اس کی فطری خوراک اور رہائش میسر ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رانو کی فطری ماحول میں بحالی کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور اس کی صحت کی دیکھ بھال ماہرین کی نگرانی میں کی جائے گی۔

Related posts

پنجاب کابینہ کا 30واں اجلاس — عوامی ریلیف، فلاح اور اصلاحات پر اہم فیصلے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ

گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ ہب بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب