وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی ملاقات، پاکستان میں فٹبال کے فروغ پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے شیخ سلمان ابراہیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایشیاء میں فٹبال کے کھیل کی ترقی کے لیے ان کی قیادت اور کنفڈریشن کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو کھیلوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور فٹبال سمیت تمام اسپورٹس میں ٹیلنٹ نکھارنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فٹبال کو ملک میں ترقی دینے، میرٹ پر مبنی اور فعال فیڈریشن کے قیام اور پاکستان کو خطے میں فٹبال کا اہم مرکز بنانے کے لیے سنجیدہ ہے۔

وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں:
• فٹبال اسٹیڈیمز اور ٹریننگ سینٹرز کی تعمیر
• کوچز اور ریفریز کی ٹریننگ
• ٹیلنٹ پاتھ وے پروگرام
• اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات

کے قیام کے لیے اے ایف سی کے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں اے ایف سی کے ٹورنامنٹس اور میچز کی میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کی۔

شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے پاکستان کی میزبانی کو شاندار قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ AFC پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گا.

Related posts

بیرسٹر گوہر کا حکومت پر آئینی ترامیم رات کی تاریکی میں منظور کرانے کا الزام

چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چینی سرمایہ کار وفد کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو