انسدادِ دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 4 اکتوبر کو احتجاج کیس کی سماعت کی۔ یہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر افراد پر توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیزی کا الزام عائد ہے۔

عدالت میں بارہا طلب کیے جانے کے باوجود علیمہ خان اور عظمیٰ خان پیش نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے دونوں کی عدم حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

صیہونیت انسانیت کے لیے سنگین خطرہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم

پاکستان بھر میں ڈرون اُڑانے پر پابندی — سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت اقدامات