اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین محمود اچکزئی نے کہا کہ آج سے تحریک شروع ہو رہی ہے اور پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ رات ساڑھے 8 بجے سے نعرے شروع کیے جائیں گے، اور آج کا نعرہ ہوگا: “ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے”۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ 27ویں ترمیم صرف شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے، جبکہ آئین کا تعلق اشرافیہ کے مفادات سے نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور یہ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے راستے کو روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

Related posts

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط