پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروپس کی اسلحے تک رسائی کو علاقائی خطرہ قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپس غیر قانونی اور جدید اسلحے تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، جو علاقائی امن اور پڑوسی ممالک کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ، جن میں داعش، تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ شامل ہیں، اسلحہ استعمال کر کے پاکستان میں عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، جس سے ہزاروں افراد جان سے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد سے پکڑے جانے والے اسلحے کے ذرائع ایسے ذخائر ہیں جو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑ دیے گئے تھے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی اسلحے تک رسائی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور افغان عبوری حکام کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کے لیے پابند کرے۔

Related posts

کراچی میں قائم یوایس قونصلیٹ جنرل کراچی پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تعینات اہلکاروں نے فائرنگ کی

صیہونیت انسانیت کے لیے سنگین خطرہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم