قومی اسمبلی میں کشیدگی میں اضافہ، اپوزیشن کا اسپیکر کو زبردستی ہٹانے پر غور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات مزید کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جب کہ اطلاعات کے مطابق بعض اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر ایاز صادق کو زبردستی کرسی سے ہٹانے کی تجویز پر غور کیا۔

منگل کے روز اپوزیشن گیلری میں ہونے والی گفتگو کے دوران کچھ رہنماؤں نے کہا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر کو کرسی سے اٹھا دیا جائے۔

اس واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے۔ ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔”

انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ “اگر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا تو کیا یہ سب کریں گے؟”

یہ واقعہ قومی اسمبلی میں جاری سیاسی کشیدگی اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

Related posts

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم

پاکستان بھر میں ڈرون اُڑانے پر پابندی — سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت اقدامات

پاک فضائیہ کی کارروائی: ننگرہار میں مبینہ ایمونیشن ڈیپو تباہ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ