اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اسلام آباد اور وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ان واقعات میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے وانا میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، تاہم پاک فوج نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تمام طلبہ و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کیا، جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

قرارداد کے مطابق، بھارتی پراکسیز اور افغان عبوری رجیم کے ان دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان نے دوست ممالک کے کہنے پر افغانستان سے خلوصِ نیت سے مذاکرات کیے، لیکن افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کر رہی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔

Related posts

عمران خان کو جیل میں مکمل سہولیات اور پسند کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم نذیر تارڑ

پنجاب حکومت کی کارکردگی گراونڈ پر نظر آ رہی ہے، عوام کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں ریلیف مل رہا ہے: عظمیٰ بخاری

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع