ایف بی آر میں 80 سینئر افسران کے ملک گیر تبادلے، ادارے میں بھونچال

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 80 سینئر عہدیداروں کے اچانک ملک گیر تقرروتبادلے کر دیے گئے، جس کے بعد محکمے میں انتظامی بھونچال پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تقرریوں اور تبادلوں کی یہ بڑی کارروائی منگل 11 نومبر کو عمل میں لائی گئی، جس کے دوران کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز، کسٹم فارمیشنز، ڈائریکٹر جنرلز، کلیکٹرز، کمشنرز اور ممبران ایف بی آر کو تبدیل کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو نئے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احکامات پر فوری عملدرآمد کریں۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔

یہ حالیہ تبادلے ایف بی آر کے اندر انتظامی تبدیلیوں کے ایک بڑے دور کی نشاندہی کرتے ہیں، جسے بعض حلقے ادارے کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اہم اقدام قرار دے رہے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ