اسلام آباد کچہری خودکش حملہ: 7 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: جی الیون کچہری میں منگل کے روز ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق 7 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد تمام میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی شامل ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق 10 شہدا کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پمز اسپتال میں 36 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں سے 18 کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر مبشر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریڈ زون میں سکیورٹی سخت

دھماکے کے بعد اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے مرکزی گیٹ پر پہنچ کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ہائیکورٹ کے دوسرے گیٹ پر بھی پولیس کی گاڑی تعینات کی جائے۔

انتظامیہ کے مطابق ہائیکورٹ کے باہر کسی غیر متعلقہ شخص کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا