وانا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، تمام دہشتگرد مارے گئے

وانا: سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگردوں کو کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔ حملہ آوروں میں ایک خودکش بمبار سمیت پانچ دہشتگرد شامل تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالج کے کسی بھی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جبکہ تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، آپریشن کے وقت کالج میں 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگوں کے خطرے کے پیش نظر عمارت کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن انتہائی احتیاط اور حکمتِ عملی سے کیا گیا تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان دہشتگردوں نے کالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، جس سے مرکزی دروازہ منہدم ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق، حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ ٹیلیفون کے ذریعے وہاں سے ہدایات لے رہے تھے۔ دہشتگرد کالج کے ایک دور دراز عمارت میں چھپے تھے، جہاں سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔

Related posts

عمران خان کو جیل میں مکمل سہولیات اور پسند کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم نذیر تارڑ

پنجاب حکومت کی کارکردگی گراونڈ پر نظر آ رہی ہے، عوام کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں ریلیف مل رہا ہے: عظمیٰ بخاری

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع