قومی اسمبلی اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل پھاڑ دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے جاری اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی اظہارِ خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے ترمیمی بل کی کاپی پھاڑ دی۔

محمود اچکزئی نے خطاب میں کہا کہ

“یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اب یہ بتائیں، ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے؟”

اپوزیشن کا احتجاج اور واک آؤٹ کا اعلان

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ترمیمی عمل کا حصہ نہیں بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ

“ہم ایوان سے واک آؤٹ اور احتجاج بھی کریں گے، تاہم اپنی تقریروں کے ذریعے مؤقف بھی پیش کریں گے۔”

نواز شریف کی متوقع آمد پر تبصرہ

نواز شریف کی پارلیمنٹ میں ممکنہ آمد سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ

“نواز شریف آئیں یا نہ آئیں، وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلق ہو چکے ہیں، پارلیمان میں ان کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔”

Related posts

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگے

کراچی: امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی تحقیقات شروع، اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

آبنائے ہرمز کی صورتحال: توانائی بچت کے منصوبے اور پٹرولیم قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کی تجویز