جوئے کی ایپ کی پروموشن کیس: لاہور ہائیکورٹ نے سعدالرحمان کی ضمانت منظور کر لی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپ پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار سعدالرحمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس شہرام سرور نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کیا جائے۔ فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ ایف آئی آر میں نہ تو وقوعہ کی تاریخ درج ہے اور نہ ہی کسی متاثرہ شخص کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related posts

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط