انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت جاری تھی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔

سماعت کے دوران علیمہ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لئے انہیں جانے کی اجازت دی جائے۔ تاہم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اپنایا کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں شمار ہوتی ہیں، اس لیے انہیں عدالت سے باہر جانا نہیں چاہیے۔

عدالت سے باہر نکلنے پر خواتین پولیس اہلکاروں نے انہیں تحویل میں لے کر دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔

بعد ازاں ان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے اور کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں عدالت علیمہ خان کے متعدد بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے.

Related posts

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم

پاکستان بھر میں ڈرون اُڑانے پر پابندی — سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت اقدامات

پاک فضائیہ کی کارروائی: ننگرہار میں مبینہ ایمونیشن ڈیپو تباہ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ