وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سخت ردعمل — “سندھ کو پاکستان سے کوئی الگ نہیں کرسکتا”

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “کھسیانی بلی کھمبا نوچے” کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بدترین شکست دینے والے ملک کے وزیردفاع کا ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان قابلِ مذمت ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی قیادت کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد سے واضح ہے۔

“سندھو دریا کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے”

مراد علی شاہ نے اسمبلی میں کہا کہ سندھ اور پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ:
• “ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے”
• “ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں”

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کرسکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ متحد ہے اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہے گا۔

وزیراعلیٰ کے ان بیانات کو بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز مؤقف کے خلاف ایک مضبوط ردعمل قرار دیا جا رہا ہے.

Related posts

وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا تربت میں ایف سی بلوچستان (ساوتھ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی تیاریوں اور زیر تعمیر ہسپتال کا معائنہ

عمران خان کو جیل میں مکمل سہولیات اور پسند کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم نذیر تارڑ

پنجاب حکومت کی کارکردگی گراونڈ پر نظر آ رہی ہے، عوام کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں ریلیف مل رہا ہے: عظمیٰ بخاری