کراچی کینٹ اسٹیشن کی جدید انداز میں اپ گریڈیشن مکمل، وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

کراچی: محکمہ ریلوے نے کراچی کینٹ اسٹیشن کی وسیع پیمانے پر تزئین و آرائش مکمل کرتے ہوئے اسے جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا ہے۔ اپ گریڈیشن کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اس کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے ساتھ ہی یہ اسٹیشن ملک کے جدید ترین ریلوے مراکز میں شامل ہو گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن میں مسافروں کی سہولت کے لیے متعدد نئی خدمات فراہم کی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
• دو نئے سی آئی پی لاؤنجز
• تین کشادہ ویٹنگ ہالز
• جدید معیار کے ایگزیکٹو واش رومز
• چار ایسکیلیٹرز آسان نقل و حرکت کے لیے
• جدید انفارمیشن ڈیسک مسافروں کی فوری رہنمائی کے لیے

مسافروں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ریلوے نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے مسافر کیو آر کوڈ اسکین کرکے براہِ راست شکایت درج کر سکیں گے۔ یہ شکایات فوری طور پر وزارت اور ہیڈ کوارٹرز تک پہنچ جائیں گی۔

اسٹیشن اور اس کے اطراف کی صفائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مفاہمتی معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت چوبیس گھنٹے مشینی صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ اسٹیشن کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے معیاری ماڈل اسٹالز بھی نصب کیے گئے ہیں، جبکہ جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ اعلاناتی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، ملک بھر میں ریلوے نظام کی جدید کاری کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جسے مرحلہ وار دیگر اسٹیشنوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔

علاوہ ازیں شالیمار ایکسپریس کے پورے ریک کو بھی نئے انداز میں ری فریش کیا گیا ہے، جس میں:
• لائیو کچن
• فری وائی فائی
• جدید ڈائننگ کار
جیسی سہولیات شامل کی گئی ہیں، جہاں مسافروں کو معیاری اور تازہ کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ٹرین میں مسافروں کی رہنمائی اور مدد کے لیے تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات ہوگا.

Related posts

پنجاب میں نکاسی آب، صاف پانی اور دیہی ترقی کیلئے بڑے منصوبوں کا اعلان، 358 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک تعمیر کیے جائیں گے

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگے

کراچی: امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی تحقیقات شروع، اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم