چاغی: ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ خالی، گھروں کی مسماری کا عمل شروع

چاغی: بلوچستان کے ضلع چاغی میں ملک کے سب سے بڑے افغان مہاجرین کیمپ گردی جنگل کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے، جبکہ کیمپ میں موجود گھروں اور دکانوں کی مسماری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل نے کیمپ میں موجود تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا۔ مہاجرین کے انخلا کے بعد انتظامیہ نے کیمپ میں موجود خالی مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

گردی جنگل کیمپ میں مجموعی طور پر 70 ہزار افغان مہاجرین مقیم تھے، جنہیں باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کیمپ کے خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 نومبر 2025 سے بلوچستان کے دوسرے کیمپ لجّے میں بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات ریاستی پالیسی کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور لجّے کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا.

Related posts

پنجاب حکومت کی کارکردگی گراونڈ پر نظر آ رہی ہے، عوام کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں ریلیف مل رہا ہے: عظمیٰ بخاری

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس