71.9K
کراچی: سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اپنے اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ شہر میں امن و امان کی بہتری، جرائم کی روک تھام اور حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے رینجرز کا کردار آئندہ ایک سال بھی برقرار رہے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی، جس کا مقصد کراچی میں سیکیورٹی کے تسلسل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں مزید بہتری لانا ہے.