وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس — سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

لاہور: وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں تحفظ حاصل رہے گا تو یہ ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جھوٹی خبروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چلتی ہیں اور یہ روش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ “یہ نہیں ہو سکتا کہ جو چاہیں سوشل میڈیا پر چلا دیں، فیک نیوز پر کریک ڈاؤن ہوگا۔”

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل میڈیا پر غلط خبر نشر ہونے پر پیمرا ایکشن لیتا ہے، اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی جھوٹی خبر کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پھیلانے والے صحافی نہیں ہوسکتے، اظہارِ رائے کی آزادی ہے لیکن اس آزادی کی آڑ میں جھوٹ نہیں پھیلایا جا سکتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹی وی چینلز ایک سسٹم کے تحت چلتے ہیں، غلط خبر نشر کرنے پر انہیں جرمانہ ہوتا ہے، اسی بنیاد پر سوشل میڈیا پر بھی قانون کا اطلاق ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ “سوشل میڈیا پر کسی کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔”

وزیر داخلہ نے بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے، ورنہ من گھڑت الزامات کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پھیلانے والے یہ نہ سمجھیں کہ انہیں بیرون ملک رہ کر تحفظ مل جائے گا، “انہیں بتا دوں کہ آپ بہت جلد واپس آرہے ہیں، یہاں آکر سب باتوں کا جواب دینا ہوگا۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور