بنوں میں مسلح حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید

بنوں: بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت کل 4 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ اس واقعے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے تصدیق کی کہ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان، ان کے ڈرائیور اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے، جبکہ فائرنگ کے دوران مزید 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

حملے کی نوعیت اور مسلح افراد کے مقاصد کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور