راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں اور کارکنان کو اشتہاری قرار

راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم پیشی پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جن ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، اُن میں اہم سیاسی رہنما بھی شامل ہیں، جن کے نام درج ذیل ہیں:
• شبلی فراز
• عمر ایوب
• کنول شوذب
• شیخ راشد شفیق
• زرتاج گل
• مہر جاوید
• محمد احمد چٹھہ
• رائے حسن نواز
• بلال اعجاز
• مرتضیٰ خان
• اشرف سوہنا
• چوہدری آصف
• شکیل نیازی
• محمد انصر اقبال
• حیدر محمود
• شاہیر سکندر
• حمزہ لطیف

عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو فوری کارروائی کرنے اور ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ مدت میں عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کریں تو اُن کی جائیداد نیلام کر دی جائے گی۔ عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی آئندہ پیشی پر انسدادِ دہشتگردی عدالت پیش رفت کا جائزہ لے گی.

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا