پاک فضائیہ نے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے، آپریشن بنیان مرصوص میں واضح برتری حاصل کی: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستان Air Force کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی برتری کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور پاکستان نے فضائی و سائبر دونوں میدانوں میں واضح برتری ثابت کی۔

دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب

ائیر چیف نے کہا کہ جب 6 اور 7 مئی کی رات دشمن نے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا تو پاک فضائیہ نے نہایت مؤثر ردِعمل دیتے ہوئے دشمن کے جدید ترین رافیل طیاروں سمیت متعدد اہداف تباہ کیے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل کی صلاحیتیں پاک فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئیں اور دشمن کی تمام نقل و حرکت لمحوں میں مانیٹر کی گئی۔

پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ برتری

ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پروفیشنل فورس ہے، ہمارا ہر ایکشن کیلکولیٹڈ، مؤثر اور عزت کے ساتھ امن کے حصول کے لیے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاہتے تو دشمن کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے مگر پاک فضائیہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپناتی ہے۔

عالمی سطح پر اعتراف

سربراہ پاک فضائیہ نے بتایا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی، برتری اور جدید وارفیئر میں مہارت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور دنیا اس آپریشن پر تحقیق کر رہی ہے۔

افواجِ پاکستان کی تیاری اور عزم

ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان اور افسر ملک کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔

امن کی خواہش، طاقتور دفاع

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اگر کسی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہے اور قوم کا اعتماد افواجِ پاکستان کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جبکہ تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کو بیجز اور اعزازات بھی دیے گئے.

Related posts

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نہ مانا—تحریک انصاف عملی طور پر معدوم، اڈیالہ جیل کے گرد سیکورٹی سخت

عطا اللہ تارڑ کا لاہور میں خطاب: ترقی ہمارا مشن، پاک فوج قوم کا فخر ہے