فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر بھی 5 سال کے لیے تقرری کی منظوری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر بھی 5 سال کے لیے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس تقرری کی سمری منظوری کے بعد ایوانِ صدر بھیجی تھی جس کی توثیق کر دی گئی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں 2 سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19 مارچ 2026 سے شروع ہوگی۔

صدر آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ ایئر چیف کے لیے بھی کامیابی کی دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی تاریخ میں پہلے افسر ہیں جنہیں چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے.

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور