وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی زاہد بخاری کا بانی تحریک انصاف پر کڑی تنقید

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے بانی تحریک انصاف پر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں اور ان کی حرکات و سکنات ریاست کے لیے خطرہ ہیں۔

عظمٰی زاہد بخاری نے ترجمان پاک فوج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف ذہنی اور اخلاقی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں اور بھارت کے میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیہ چلا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اقتدار کے حصول کے لیے یہ افراد طالبان اور دیگر بیرونی عناصر کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ دراصل دشمن کا ایجنڈا ہے، جسے قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کی ہر سازش ریاست ناکام بنائے گی۔

عظمٰی زاہد بخاری نے زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف ہر بیانیہ اور ہر سازش ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگی.

Related posts

عطا اللہ تارڑ کا لاہور میں خطاب: ترقی ہمارا مشن، پاک فوج قوم کا فخر ہے

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا