پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دو روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے یہ رابطہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم کے ذریعے کیا جائے گا، اور پیپلز پارٹی کو قومی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آنے والی قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے اور موجودہ سیاسی بحران کے حل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کو اس قومی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو اسے محمود اچکزئی سمیت سیاسی رفقا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا ہوگی، جس کے بعد ہی بات چیت کے اگلے مراحل طے پائیں گے۔

قومی کانفرنس کے شیڈول اور ایجنڈے سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی.

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ

اڈیالہ جیل ذرائع: عمران خان کی منتقلی کا کوئی امکان نہیں