صدر آصف علی زرداری پر فلم بنانے کی خواہش، شبیر جان ممکنہ انتخاب — عبدالولی بلوچ

کراچی: رواں سال منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں فلم ’کٹر کراچی‘ نے ناظرین کی منتخب کردہ بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اگرچہ فلم کو مختصر دورانیے اور کمزور کہانی کے باعث ناقدین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا، تاہم عوامی پذیرائی نے اسے نمایاں مقام دلایا۔

حال ہی میں کٹر کراچی کے ڈائریکٹر عبدالولی بلوچ نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں اور خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ وہ کراچی سے متعلق کس شخصیت پر فلم بنانا چاہیں گے، عبدالولی بلوچ نے کہا کہ ان کی خواہش صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی زندگی پر فلم بنانے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں صدر زرداری جیسی شخصیت نہیں دیکھی، اسی لیے وہ ان کی زندگی کو فلمی پردے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر صدر زرداری پر فلم بنائی گئی تو ان کے کردار کے لیے کس اداکار کو کاسٹ کیا جائے گا، تو عبدالولی بلوچ نے کہا کہ فی الحال کسی ایک نام کا تعین مشکل ہے، تاہم مشابہت کے باعث شبیر جان اس کردار کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبیر جان ایک بہترین فنکار ہیں اور وہ اس کردار کو بخوبی نبھا سکتے ہیں، لیکن صدر زرداری جیسے کردار کے لیے وسیع تلاش کی ضرورت ہوگی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وہ ناظرین پر چھوڑنا چاہیں گے۔

Related posts

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط