لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نئے سال کی آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاندار اور بھرپور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو لبرٹی مارکیٹ پر آتش بازی کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی تھی، جس کے تحت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق آتش بازی رات بارہ بجے کی جائے گی، جبکہ شہریوں کے جوش و خروش کو برقرار رکھنے کے لیے شام سات بجے سے باقاعدہ کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ آتش بازی اپنی نوعیت کی سب سے خوبصورت، منفرد اور بھرپور تقریب ہوگی، جس کے لیے جدید اور محفوظ انتظامات کیے گئے ہیں۔
شہریوں، بالخصوص فیملیز، کو محفوظ اور خوشگوار تفریح فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام نئے سال کی خوشیوں کو پُرامن ماحول میں منا سکیں۔