پاکستان کی یمن میں کشیدگی پر تشویش، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں دوبارہ تشدد بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یمن میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ہونے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور یمن کے کسی بھی فریق کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یکطرفہ اقدامات صورتحال کو مزید کشیدہ کر سکتے ہیں، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

پاکستان نے یمن میں کشیدگی کم کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مملکت کی سلامتی سے وابستگی کو دہرایا۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی سکیورٹی پاکستان کے لیے اہم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یمن مسئلے کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی بنیاد پر راستہ اختیار کیا جائے اور امید ہے کہ یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں مل کر جامع اور دیرپا حل کی طرف بڑھیں گے۔ یمن میں پائیدار تصفیہ خطے کے استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

Related posts

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط