اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے کیس میں 5 ملزمان کو عمر قید کی سزائیں سنائیں

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو 2، 2 بار عمر قید کی سزائیں سنائیں۔

عدالت نے عادل راجا، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 35 سال قید اور فی کس 15 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزائیں دی ہیں۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے 24 گواہان پیش کیے گئے، جبکہ ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ کو وکیل مقرر کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ملزمان کی غیر موجودگی میں بھی ٹرائل مکمل کیا گیا۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا دی گئی۔

Related posts

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم

پاکستان بھر میں ڈرون اُڑانے پر پابندی — سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت اقدامات

پاک فضائیہ کی کارروائی: ننگرہار میں مبینہ ایمونیشن ڈیپو تباہ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ