بھیک مانگنے کے الزام میں سعودی عرب جانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ
جسٹس طارق سلیم شیخ نے صادق حسین سمیت دیگر کی درخواستوں پر سترہ صفحات مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا
عدالت نے ملزمان کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی
ملزمان پر 20 جولائی 2024 کو ایف آئی اے ملتان نے انسانی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، فیصلہ
مقدمے کے مطابق ملزمان ملتان ائیر پورٹ سے براستہ مسقط سعودی عرب سفر کر رہے تھے، فیصلہ
مقدمے کے مطابق امیگریشن کے دوران شک گزرنے پر ملزمان سے تفتیش کی گئی، فیصلہ
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان صادق حسین سمیت آٹھ افراد سعودی عرب بھیک مانگنے کے لیے لے جا رہے ہیں، فیصلہ
ایف آئی اے نے ملزمان پر انسانی سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، فیصلہ
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے رپورٹ دی کہ سعودیہ عرب ،عراق ،ملائشیا سمیت متعدد ممالک سے شکایت آئیں ہیں کہ پاکستانی یہاں آکر بھیک مانگتے ہیں، فیصلہ
2023 میں وزارت اوورسیز اور ہیومن ریسورس نے سینٹ میں رپورٹ ڈی کہ 90 فیصد پاکستانیوں کے ڈی پورٹ کی وجہ بھیک مانگنا ہے، فیصلہ
بھیک مانگنا ایک معاشرتی مسئلہ ہے جس کی وجہ نامناسب مواقع ،برابری کا نہ ہونا ہے، فیصلہ
انفرادی طور پر حالات کنٹرول سے باہر ہونے ،بے روزگاری ،زہنی یا جسمانی معزوری بھیک مانگنے کی ایک وجہ ہے ، فیصلہ
متعدد ممالک میں بھیک سے متعلق فوجداری قوانین موجود ہیں، فیصلہ
بعض ممالک میں بھیک مانگنے والوں کو ری ہیب کیا جاتا ہے، انہیں تعلیم ،نوکریاں دی جاتا ہے، فیصلہ
پاکستان میں سندھ ویگ رینسی ایکٹ 1947 بھیک سے متعلق پہلا قانون بنایا گیا تھا، فیصلہ
بعض اوقات آرگنائزڈ گروپ ،جسمانی ،اور زہنی معذور افراد کا ٹارگٹ کرکہ ان بھیک منگواتے ہیں، فیصلہ
عدالتی فیصلے میں بھیک اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس کا حوالہ دیا گیا
موجودہ کیس میں ایف آئی اے نے پروٹیکشن آف ہیومن ٹریفکنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، فیصلہ
حقائق کے مطابق یہ کیس انسانی سمگلنگ کی بجائے ویزے کے غلط استعمال یا بھیک سے متعلق قوانین کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا فیصلہ
تاہم تلاشی کے دوران، ملزمان سے 900 سگریٹ کے پیکٹ اور نیکوٹین بھی برآمد ہوئی، فیصلہ
ایف آئی کے مطابق ایسی چیزیں آرگنائزڈ بھیک مانگنے والوں سے برآمد ہوتی ہیں، فیصلہ
ملزمان سے جو تفیش ہوئی اور برآمدگی کے بعد ہیومن ٹریفکنگ کی دفعات لگ سکتی ہے فیصلہ
موجودہ حالات میں ایف آئی ار درست معلوم ہوتی ہے فیصلہ
ٹرائل مکمل ہونے پر معلوم ہوگا کہ ملزمان پر ہیومن ٹریفکنگ کا مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا یا صرف بھیک مانگنے کا، فیصلہ
عدالت مقدمہ خارج کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کرتی ہے