پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی / پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو کراچی میں مزار قائد کے مقام پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔

سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پیغام سندھ کے ہر کونے تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں بھرپور حصہ لیں اور جلسے کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد جلسے کے لیے آج باضابطہ اجازت نامہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

سہیل آفریدی اپنے کراچی دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور پارٹی کی حکمت عملی اور مستقبل کے سیاسی اقدامات پر غور کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ کراچی میں پارٹی کی مقبولیت اور عوامی رابطے کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

Related posts

جنید صفدر ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار، شادی کی تقریبات جنوری کے وسط میں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورتی اجلاس

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط