محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سینئر رہنما محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی یہ تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کا عکس بھی سامنے آ گیا ہے جس میں تقرری کی تفصیلات درج ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا منصب اس وقت خالی ہوا تھا جب سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو 9 مئی کے مقدمے میں نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نااہلی کے بعد اپوزیشن اتحاد نے نئے قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت کا آغاز کیا۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی حمایت حاصل ہوئی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق محمود خان اچکزئی کی تقرری سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار مزید متحرک ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا تربت میں ایف سی بلوچستان (ساوتھ) ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی تیاریوں اور زیر تعمیر ہسپتال کا معائنہ

عمران خان کو جیل میں مکمل سہولیات اور پسند کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، صحت بالکل ٹھیک ہے: اعظم نذیر تارڑ