قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس اہلکار نے پی سی بی ملازم کو تھپڑ دے مارا

اے آر وائی نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا گیا اس دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے قذافی اسٹیڈیم کے ملازم پر مبینہ تشدد کیا۔

پولیس اہلکار نے پی سی بی کے ملازم کو تھپڑ مارا ہے، ڈیوٹی پر مامور دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔

پولیس اہلکار کی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں اسے پی سی بی ملازم کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مزدوروں نے ریکارڈ وقت میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جس کے بعد محسن نقوی نے تعمیر میں حصہ لینے والے ورکرز سے کیا وعدہ پورا کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے دو روز قبل ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا اور اس دوران اُن سے گپ شپ بھی لگائی تھی، مزدور نے موبائل نہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کا اظہار کیا تھا۔

محسن نقوی نے دوران گفتگو اس مزدور سے موبائل لے کر دینے کا وعدہ بھی جو آج انہوں نے پورا کردیا تھا۔

ویڈیو پیغام میں ورکر نے موبائل فون لے کر دینے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے میرے دل کی خواہش پوری کردی۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان