علی امین اور فیصل کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات، پی ٹی آئی کی اندرونی صورتحال پر گورنر کا طنزیہ مذاق

پشاور: قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی جو 10 منٹ تک جاری رہی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے جب کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کے مابین ملاقات میں فیصل کریم کنڈی کی جانب سے طنزیہ مذاق  بھی کیا گیا۔ 

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟  شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔

گونر نے مزید کہا  وزیراعلیٰ صاحب آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ گورنر کے مذاق پر  وزیراعلیٰ علی امین غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے۔

 

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا