کراچی میں بڑھتے حادثات اور امن و امان پر وزیراعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلالی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں حادثات اور امن وامان کےمعاملے پر کانفرنس بلا لی۔

جیونیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بلائی جانے والی کانفرنس میں سیاسی جماعتوں سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں دیگر جماعتوں سمیت ایم کیو ایم بھی شرکت کرے گی جس میں فاروق ستار، علی خورشیدی، طٰحہ احمد اور دیگر شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے خاص طور پر مدعو کیا ہے، کانفرنس میں ڈمپر حادثات اور اس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوگی۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں حال ہی میں پیش آنے والے ہیوی ٹریفک کے حادثات میں متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ بعض مقامات پر شہریوں کی جانب سے واٹر ٹینکر اور ڈمپر جلانے کے واقعات بھی پیش آئے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر صبح 6 سے رات 10 تک پابندی عائد کی ہے۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ