جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، متعدد دہشتگرد ہلاک

 جنوبی وزیرستان: جنڈولہ میں پاک فوج کی  پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ