پاراچنار: نشئی کے ہاتھ میں موجود دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ