مینگورہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.3  ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور  زلزلے کا مرکز کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل آج صبح  10بج کر 26 منٹ پر بلوچستان میں اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 68 کلومیٹر دور سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلےکی شدت 4.8  ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ