وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سےافغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

پشاور: وفاقی وزرات داخلہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔

واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے کا حکم دیا تھا اور ملک نہ چھوڑنے پر یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کی وارننگ دی تھی۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، “شہداء کا لہو آج بھی جمہوری پاکستان کے سفر کو روشن کر رہا ہے”

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا، نومبر میں سنگِ بنیاد رکھا جائے گا

جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں: وزیرِ خزانہ