سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لے لیا

کوئٹہ:  محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے جعفر ایکسپریس حملےکے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ جعفرایکسپریس پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کےساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہےہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملےکے 4 مبینہ سہولتکاروں کو حراست میں لیاہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگرپرنٹس نادرا کوبجھوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کےجسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بجھوادیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔

پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد کو شہید کیا تھا۔

Related posts

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز