نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے: خرم دستگیر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہےکہ نواز  شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔

ایک بیان میں سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معاملہ ناراض بلوچوں کا نہیں بلکہ دہشتگردی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عسکری اپروچ ناگزیر ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو اس سلسلے میں نواز شریف کی شخصیت اہم ہے اور اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا