برطانیہ میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی ختم نہ ہوسکی

برطانیہ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی فی الحال برقرار  ہے۔

ترجمان برطانوی وزرات ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ پاکستانی ائیر لائنز ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ ائیرلائنز سے پابندی ہٹانے کے لیے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان اور  برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اس معاملے میں رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملے کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔ 

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور