دریائے سندھ سےکینالز نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج

کراچی: دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کارکنوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

چوائس نیوز کے مطابق دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، بدین، تھرپارکر اور جام شورو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے  کیے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں میں ضلعی قیادت اور ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب کینالز نکالنے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا احتجاج بھی جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی تحریک نے بھی نوشہرو فیروز میں احتجاج کیا۔

احتجاج کے موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا منصوبہ صوبے کو بنجر کرنے کی سازش ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ