یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

راولپنڈی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقات کی اور  ان کی  والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا  اور  ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا۔

 وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور  آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نےکی، وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔

یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

Related posts

ستھرا پنجاب‘ عالمی سطح پر تسلیم، بی بی سی اور بلوم برگ کی جانب سے ماڈل کی بھرپور پذیرائی

سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض حمید پورے منصوبے کے انچارج تھے: خواجہ آصف

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو