بی آر ٹی کرپشن کیس، نیب خیبرپختونخوا نے پرویزخٹک کیخلاف کارروائی روک دی

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور سابق سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی پختونخوا شہاب علی شاہ کے خلاف کارروائی روک دی۔

ترجمان نیب کے مطابق بی آرٹی کرپشن کیس میں ان افراد کے خلاف شواہد نہیں ملے اور نیب نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کرآگاہ کردیا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ بی آرٹی منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کےدور حکومت میں شروع ہواتھا اور  شہاب علی شاہ منصوبےکے وقت سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کےپی تھے۔

ترجمان کے مطابق کیس میں سابق چیف سیکرٹری اور 3 چینی کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر برائے امور داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ