پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی۔ پنجاب میں پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا
محکمہ ماحولیات کے ڈی جی نے پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب میں نئے کار سروس اسٹیشن بنانے پر مکمل پابندی ہوگی۔پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کاروائی ہوگی۔نئے کار واش اسٹیشن بنانے پر پابندی کا عملدآمد فوری ہوگا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔ایک گاڑی دھونے پر چار سو لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے۔نئے سروس اسٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی اور سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا