پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور، جیل سے رہا

پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار ہونے والے صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔

بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر نے بتایا کہ صحافی فرحان ملک کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا ہے، عدالت نے دو مقدمات میں فرحان ملک کی ضمانت منظور کی تھی، قانونی کارروائی پوری کرتے ہوئے فرحان ملک کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

یاد رہے کہ صحافی فرحان ملک پر ایک مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ان پر دوسرا مقدمہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا درج ہے۔

Related posts

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی