پی آئی اےکی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافرکا ائیرہوسٹس پر تشدد

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز  میں مسافر کی جانب سے خاتون فضائی میزبان (ائیرہوسٹس) پر تشدد کیا گیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب  سے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کرنے  پر  وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا۔

اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔

پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔

پی آئی اے کی پرواز کے پیرس  پہنچنے  پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ سکیورٹی اہلکاروں  نے فضائی میزبان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ