لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی مقدمات میں عمر ایوب اور فواد چوہدری سمیت دیگر کی ضمانتوں میں تین مئی تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی مقدمات میں عمر ایوب اور فواد چوہدری سمیت دیگر کی ضمانتوں میں تین مئی تک توسیع کردی۔عدالت نے بانی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کے مقدمات کا ریکارڈ آج ہی طلب کرلیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ،عظمی خان اور فواد چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت علمیہ خان نے موقف اپنایا کہ جج صاحب ہمیں انصاف دیں ہر تاریخ پر تفتیشی افسر اور ریکارڈ نہیں آتا ۔ سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر لاہور میں موجود نہیں ۔عدالت نے آج ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔اے ٹی سی جج نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ فوری ریکارڈ منگوائیں، آج ہی ضمانتوں پر فیصلہ کرینگے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانتوں پر کاروائی کچھ دیر تک ملتوی کردی۔عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی منظور کرلی ۔عمر ایوب ۔ فواد چوہدری اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی ضمانتوں میں تین مئی تک توسیع کردی ۔

Related posts

ستھرا پنجاب‘ عالمی سطح پر تسلیم، بی بی سی اور بلوم برگ کی جانب سے ماڈل کی بھرپور پذیرائی

سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض حمید پورے منصوبے کے انچارج تھے: خواجہ آصف

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو