اڈیالہ جیل کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں میں جھڑپ ہوئی۔

اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر تحریک انصاف کے کارکن پہنچے جنہوں نے نعرے بازی کی۔ اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا، تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ 

پولیس نے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما ناکے سے فرار ہوگئے۔

بعدازاں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیا۔ کارکنان بھی گورکھ پور ناکے سے ہٹ گئے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ